پاکستان کا 17 سالہ نوجوان 228 کورسز مکمل کرکے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا 17 سالہ نوجوان 228 کورسز مکمل کرکے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ بن گیا
پاکستان کا 17 سالہ نوجوان 228 کورسز مکمل کرکے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ بن گیا

پاکستان کے 17 سالہ نوجوان نے 228 کورسز مکمل کرکے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ بن کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان اریب خان کا تعلق خیبر پختونخوا میں واقع پاکستان کے 85ویں بڑے شہر چارسدہ سے ہے جس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے موضوعات پر 228 کورسز مکمل کیے۔

ملک کے سب سے کمسن سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس میں سے ایک اریب خان نے مائیکرو سافٹ آئی ای ایکسپرٹ، سسکو سرٹیفائیڈ نیٹ ورک ایسوسی ایٹ، سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹمز سیکیورٹی پروفیشنل سمیت متعدد کورسز کیے۔

قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ اریب خان نے سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹمز آڈیٹر اور سرٹیفائیڈ اتھیکل ہیکر کا کورس بھی مکمل کیا ہے جو اپنا ذاتی سافٹ وئیر ہاؤس چلاتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

یو ٹیوب اسٹار آزاد چائے والا نے آئی ٹی ایکسپرٹ اریب خان کے ساتھ گزشتہ ماہ اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اریب ہر ماہ اپنے سافٹ وئیر ہاؤس میں ڈیجیٹل سروسز فروخت کرکے 14 لاکھ روپے کماتے ہیں۔

خود اریب خان کا کہنا ہے کہ میں نے 15 سال کی عمر میں پیسے کمانا شروع کردیا تھا۔ 13 سال کی عمر میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ اور ورڈ پریس پر کام کا آغاز کیا۔گھر والے کہتے تھے کہ ہمارا بچہ 24 گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر وقت ضائع کرتا ہے۔

آزاد چائے والا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اریب خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے آئی ٹی کے شعبے میں دلچسپی لینا اس لیے شروع کیا کیونکہ میں کچھ رقم کمانا چاہتا تھا تاکہ زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کی خواہش پوری کی جاسکے۔

اپنے ملک میں تعلیمی سہولیات کی پسماندگی کا ذکر کرتے ہوئے اریب نے کہا کہ پاکستان میں کمپیوٹر لیبز میں کمپیوٹرز ٹھیک نہیں ہوتے۔ ہمارے سافٹ وئیر ہاؤس میں کل 11 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں گرافک ڈویلپرز، ایپ ڈویلپرز اور گرافک ڈیزائنر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گرافکس، کونٹینٹ رائٹنگ اور ویب ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس اپنے گاہکوں کو فروخت کرتے ہیں۔ ہم فری لانسنگ کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ایک ماہ میں فی الحال 4 افراد کو تربیت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا

Related Posts