پشاور: پشاور کی مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق شہر کے گردونواح سے شوال کے چاند کی 23 شہادتیں موصول ہوئیں۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق چارسدہ، مردان، نوشہرہ صوابی کوہاٹ ہنگو، ٹل باجوڑ اور خیبر سے 189 شہادتیں موصول ہوئیں۔جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی جن کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے کل بروز جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تمام شہادتیں زونل کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے، انہوں نے شہادت کی تصدیق کے لئے اسلام بخلافی نامی شخص کا رابطہ نمبر بھی جاری کردیا ہے۔
Moon sighted in Sui , Dera Bugti area of #Balochistan sighted by Bugti notable Haji Islam Bakhlani his number is 03333111272 @geonews_urdu
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) May 12, 2021
دوسری جانبوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔
اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021