سندھ میں عید کی چھٹیوں کے دوران مزیدسخت پابندیاں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh disallows food takeaways after sunset, shuts grocery shops

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں مزید سخت پابندیاں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی، صوبائی وزراء، ناصر شاہ، سعید غنی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، جی او سی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اسلام آباد سے بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں سخت، ٹرانسپورٹ اور سیروسیاحت بند

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی شرقی اور کراچی جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کراچی 5 فیصد سے 14.23 فیصد، حیدرآباد 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی،مغرب کے بعد صرف ریسٹورنٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی،عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے، فارمیسیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرینگےجبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی۔

Related Posts