لاس اینجلس: انگریزی فلم نومیڈلینڈ نے آسکر ایوارڈ سے قبل گلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران ہالی ووڈ کی ٹاپ ڈائریکشن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس کی ہدایات کلو ژاؤ نے دیں۔
ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کلو ژاؤ نے اپنی تقریر میں نامزد کیے گئے دیگر ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔39 سالہ فلم ڈائریکٹر کلو ژاؤ نے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے ساتھی ڈائریکٹرز کا ساتھ دینے اور کام سکھانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔
مذکورہ ڈائریکٹرز میں ڈیوڈ فنچر (مانک)، ایمرالڈ فینل (پرومیسنگ ینگ وومن) اور لی آئزک چنگ (مناری) شامل ہیں جنہیں نامزد کیا گیا تھا۔بیجنگ میں پیدا ہونے والی کلو ژاؤ کا کہنا تھا کہ فلم کو حقیقت سے قریب تر بنایا گیا ہے۔
کلو ژاؤ نے کہا کہ میری زندگی میں شدید قسم کی تنہائی ہے جس کا علاج میں نے اپنے کام میں تلاش کر لیا ہے۔فلم کی ڈائریکشن سے مجھے ذہنی سکون ملتا ہے۔نومیڈ لینڈ کے علاوہ ساؤنڈ آف میٹل نامی فلم کو ڈی جی اے کا فرسٹ ٹائم ڈائریکٹر ایوارڈ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز میں آنے سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی، حرا مانی