گوجرخان پولیس کی کارروائی،نوسرباز گینگ کے 5 کارندے گرفتار،جعلی کرنسی برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرخان پولیس کی کارروائی،نوسرباز گینگ کے 5 کارندے گرفتار،جعلی کرنسی برآمد
گوجرخان پولیس کی کارروائی،نوسرباز گینگ کے 5 کارندے گرفتار،جعلی کرنسی برآمد

گوجرخان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 2 مردوں پر مشتمل نوسرباز گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین دو مردوں سمیت 5 رکنی متحرک نوسر باز گینگ گرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کرلی.

ایس ایچ او گوجر خان ملک خضر حیات نے بتایا کہ 15 کی اطلاع پر ایس آئی اسد یعقوب اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین اور 2 مردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 لاکھ 56 ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے۔

ملک خضر حیات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں خرم فرید، آفاق احمد، ماریہ فرید، کنول مشتاق اور تانیہ بی بی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈدادن خان میں خاتون سے 4 اوباش نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

ایس ایچ او گوجرخان نے بتایا گزشتہ چند دنوں سے نوسر باز گینگ گوجر خان شہر میں متحرک تھا، ملزمان شہریوں کو جعلی کرنسی کے ذریعے خریداری کرکے لوٹتے تھے۔

Related Posts