وزیرِ اعلیٰ کاکراچی کے3بڑے ہسپتالوں کاانتظام سنبھالنے کیلئے وفاق سے بات چیت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام سنبھالنے کیلئے وفاق سے بات چیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے ہسپتالوں کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب، ادارہ برائے صحتِ اطفال اور جناح ہسپتال کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

دورانِ اجلاس وفاقی حکومت کی جانب سے 3 ہسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلانے کو عدلیہ کے فیصلے کے خلاف قرار دے دیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ہسپتالوں پر بڑی محنت کی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس ہسپتال چلانے کیلئے بہترین منصوبہ ہے۔ اگر وفاق ان ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھالے تو علاج کی جاری سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہسپتالوں پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سن 2011ء سے اب تک تینوں ہسپتالوں کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی آئی ہے۔ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اندرونِ سندھ سے بھی علاج کی غرض سے مریض یہاں آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمگیرخان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تصویرکچرے کے ڈھیرپرلگادی

Related Posts