پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ہر جماعت کی اپنی الگ سوچ ہے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ہر جماعت کی اپنی الگ سوچ ہے۔ یہ لوگ اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ سوالات کے جوابات نہیں دیتے بلکہ اداروں کے خلاف لشکر کشی کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتی شبلی فراز کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک خاندان کیلئے نہیں بنا تھا، ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، ملک میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، ماضی کی حکومتوں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، جیلیں چھوٹے چھوٹے مجرموں سے بھری پڑی ہیں۔ بڑے مجرم اشتہاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بڑا چور سیاسی انتقام کی رٹ لگاتا ہے اور جمہوریت کے پیچھے چھپتا ہے، قانون پر عملدرآمد کرنیوالوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی شخص محفوظ نہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس عزم کو دہرانا ہے جس کے لیے ملک بنا تھا، ایسا ملک نہ ہو جس میں لوگ قانون کا مذاق اڑائیں، طاقتور اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے، قانونی کی حکمرانی ہوگی تو سب محفوظ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا نیا نوٹیفیکیشن جاری، صوبے بھر میں مزارات دوبارہ کھول دئیے گئے

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خاتمے اور معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے، گذشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا، ملک کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔

Related Posts