اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق عدالت میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے رائے کا اظہار کرنے پر قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے فواد چوہدری کیخلاف عدالت سے رجو ع کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف ریفرنس پر نظرثانی کیس کے دوران سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔
ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئ کے بھاشن آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2021