کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے ابتدائی طور پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 188 رنز بنا کر ایک بڑا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ آغاز ضرور کیا لیکن وہ دیر پا ثابت نہیں ہوا اور وہ 17 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Big match today, who’s going to be the big star? Karachi have won the toss and will field. Here are the teams.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/HNZzkphtfD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے عباس آفریدی نے زلمی کی پہلی وکٹ حاصل کی۔
زلمی کے دوسرے اوپنر ٹام کوہلر بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور ایک مرتبہ پھر کم اسکور پر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی نے انہیں 33 کے اسکور پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وہ 10 رنز پر کھیل رہے تھے، انہوں نے ایک بلند و بالا چھکا بھی لگایا۔
Hey @illii37 you can’t make such tough chances look this easy! ????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/wO5oFjngkZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ایک رن کے اضافے کے بعد محمد الیاس کی وکٹ بن گئے، یوں پشاور زلمی کی 3 وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں۔
Anyone currently in Dalmiya have you seen a cricket ball lying around? @tomkcadmore just hit one out of the park! ????????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/U6cARBjZzu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
ٹیم جب شدید دباؤ کا شکار تھی تو حیدر علی اور روی بوپارا نے ذمہ داری سنبھالی اور شراکت میں اسکور 69 رنز تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کی 6 وکٹوں سے جیت
حیدر علی صرف 9 رنز بنا سکے اور انہیں کرسٹیان نے آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی نے کیچ لیا۔
زلمی کو گزشتہ میچ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے شرفین روتھرفورڈ نے روی بوپارا کا بھرپور ساتھ دیا اور اسکور 151 تک پہنچایا۔
روی بوپارا نے روتھرفورڈ کے ساتھ شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو معقول مجموعہ ترتیب دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
Oh dear ???? @realshoaibmalik falls as well. @PeshawarZalmi need some rebuilding.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ l @illii37 pic.twitter.com/ySgds04Cj1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
روتھر فورڈ کی 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اور انہیں محمد الیاس نے آؤٹ کیا۔
وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں پشاور زلمی کی قیادت سینئر کھلاڑی شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض کو آرام دیا گیا ہے، اس کے علاوہ زلمی کی ٹیم میں مزید 3 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور باؤلر وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
Oooh Haider wouldn’t want to watch this replay ????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/VHBKak7yrK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اسی طرح زلمی کی ٹیم میں روی بوپارا، عماد بٹ اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق اور وہاب ریاض آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کی اگر اب تک کی ایونٹ کی کارکردگی کو دیکھتیں تو پشاور زلمی 4 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس اپنے نام کرچکی ہے اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
وہی کراچی کنگز نے ایونٹ میں 4 میں سے 2 میچز جیتے ہیں جبکہ 2 میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس وقت کراچی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
Man of the moment @ravibopara is not shy of the Karachi skipper ????
SIX! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvPZ pic.twitter.com/n4FH1JQBMJ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021