اداکارہ زویا ناصر نے جرمن نژاد نو مسلم یو ٹیوبر سے منگنی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ زویا ناصر نے جرمن نژاد نو مسلم یو ٹیوبر سے منگنی کر لی
اداکارہ زویا ناصر نے جرمن نژاد نو مسلم یو ٹیوبر سے منگنی کر لی

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے رواں ماہ فروری کے آغاز میں اسلام قبول کرنے والے جرمن نژاد یو ٹیوب اسٹار کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹین بیٹزمین کو عرفِ عام میں کرس بیٹزمین بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا پر اداکارہ زویا ناصر اور کرس کے مابین تعلقات کی خبریں آتی رہیں تاہم گزشتہ 1 برس سے دونوں کے مابین قربتیں بڑھ چکی تھیں۔

گزشتہ برس 2020ء سے اداکارہ زویا ناصر اور کرس کی ساتھ بنائی ہوئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر ہوئیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیا جبکہ کرس 1 سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں رہے۔ 

فروری کے آغاز میں کرس نے قبولِ اسلام کا اعلان کیا جس کے بعد سے مداحوں کے سوالات شروع ہو گئے تھے کہ آپ دونوں شادی کب کریں گے جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

گزشتہ روز ہی کرس بیٹزمین اور زویا ناصر نے انسٹا گرام پوسٹس اور یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے منگنی کی تصدیق کردی۔ زویا ناصر نے کہا کہ کرس بیٹزمین نے جب میری زندگی کا ساتھی بننے کی خواہش ظاہر کی تو میں انکار نہ کرسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

دوسری جانب کرس بیٹزمین نے وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی جو زویا ناصر اپنے انسٹا گرام سے شیئر کرچکی تھیں۔ کرس بیٹزمین نے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے۔ زویا ناصر نے مجھے ہاں کہہ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: معروف جرمن وی لاگر اور یو ٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے اسلام قبول کر لیا

Related Posts