مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remittance target proposed 21.53 USD billion

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

 جب کہ برطانوی پاونڈ اور سعودی ریال کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے گھٹ کر156.44روپے اورقیمت فروخت156.62روپے سے گھٹ کر156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپے سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.90روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 192.50روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے اور قیمت فروخت 41.90روپے سے گھٹ کر41.75روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.90روپے برقرار رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے مستحکم رہی۔

Related Posts