کراچی: معروف اداکارہ انوشے عباسی نے کہا ہے کہ اگر کسی ڈرامے کے اسکرپٹ میں تھپڑ کھانا لکھا ہے تو مجھے ایسے ڈرامے کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے کام کا حصہ ہے۔
انوشے عباسی سے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنا معمول بن گیا ہے یہاں تک کہ تشدد دکھانا بھی عام سا سمجھا جاتا ہے کیا ایسے اسکرپٹ دیکھ کر اداکاروں کو ڈرامہ کرنے پر کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا؟وہ اس پر پروڈیوسر کو کہتے نہیں کہ آپ ایسا اسکرپٹ کیوں بنا رہے ہیں؟
انوشے عباسی کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ تھپڑ کھانے پر کسی اداکار کو کوئی مسئلہ ہونا چاہیے کیوں کہ دوسری انڈسٹری میں تو لوگ دوسروں کا قتل، سر پھوڑنا یہاں تک کہ گولی کھانے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری انڈسٹری میں تو اداکار خون خرابہ کرنے اور اس سے بھی زیادہ تشدد بھرے کردار ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں جسے لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں لیکن کبھی شکایت نہیں کرتے۔
انوشے عباسی نے تھپڑ کھانے کی مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تھپڑ کھانا ڈرامے کے اسکرپٹ کی ڈیمانڈ ہے تو ایک دو تھپڑ کھانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔کیوں کہ یہ میرے کام کا حصہ ہے۔