وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے جنرل عاصم باجوہ کی ملاقات، سی پیک ٹاور کے قیام پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے جنرل عاصم باجوہ کی ملاقات، سی پیک ٹاور کے قیام پر اتفاق
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے جنرل عاصم باجوہ کی ملاقات، سی پیک ٹاور کے قیام پر اتفاق

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سی پیک ٹاور کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اس دوران لاہور میں سی پیک ٹاور اور چائنہ سینٹر کے قیام کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات میں سیڈ ڈویلپمنٹ اور زراعت سے متعلق تحقیق کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چائنہ سینٹر اور سی پیک ٹاور میں سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ پاکستانی تاجروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے مل جائیں گی۔ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیا ہے جبکہ زرعی شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان زرعی شعبے میں چین کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرے گا۔ پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی کا فیصلہ، مخالفت کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور

Related Posts