بخار، سردرد، شوگرسمیت 94 ادویات مزید مہنگی، قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DRAP notifies increase in prices of 94 medicines

اسلام آباد :ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بخار، سر درد، دل کی بیماری، ملیریا، ذیابیطس، گلے کی سوزش اور فلو کے لئے استعمال ہونے والی دوائیں سمیت 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد سے 262 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی، حکومت کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں کم دستیابی ، ڈالر کی قدر بڑھنے اور خام مال کی بڑھتی قیمت سمیت متعدد وجوہات کی بنا پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں کورونا کی نئی لہر، ماسک پہننا لازمی قرار

جن دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں اینٹی بائیوٹک ، پیٹ میں درد ، آنکھ ، کان ، دانت ، منہ اور خون میں انفیکشن ، جلد کی بیماریوں اور ولادت کے بعد کی دوائیں بھی شامل ہیں۔

مہنگی ہونیوالی میں سے 68 ادویات مقامی اور 26 امپورٹ ہیں۔ مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر قیمتوں میں اضافے کو مبینہ طور پر ناگزیر قرار دیا گیا تھا، دواساز کمپنیوں کو جون 2021 تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts