لاہور میں واقع الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو آگ میں شدت کے باعث پریشانی کا سامنا ہے جبکہ متعدد افراد عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح 6 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ روڈ پر الیکٹرانکس پلازہ میں آگ لگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہونے لگی۔ پلازہ کا بڑا حصہ اس آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق الیکٹرانکس پلازہ کی دوسری عمارت سب سے پہلے آتشزدگی کا شکار ہوئی جہاں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ عمارت کا تیسرا فلور بھی آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فائر بریگیڈ کی درجن بھر گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق عوام آگ سے بچنے کیلئے الیکٹرانکس پلازہ کے چوتھے فلور پر جا پہنچے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق