اسلام آباد :وزارت قانون نے چیئرمین نیب جاوید اقبال، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی نیب کی تجویز کو مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وزارت قانون کو مشورہ دیا تھا کہ چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال ، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی جائے۔
اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے وزارت قانون نے کہا کہ مذکورہ عہدوں کی مدت دیگر خود مختار اداروں کے دور کے مطابق تھی اور نیب مدت ملازمت میں توسیع کی واضح وجوہات فراہم نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کو گزشتہ دور حکومت میں قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اس لئے موجودہ حکومت جسٹس (ر)جاوید اقبال کو گھر بھیج کر نیا چیئرمین نیب لانے کی خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ