اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج پشاور کا 1 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین اور وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، اراکینِ صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر خیر پختونخوا سے ملاقات بھی وزیرِاعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قواعد شامل کرنے کی منظوری دے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بجلی کے شعبے کی اصلاحات سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا