آصف زرداری نے جرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ
سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں، انشااللہ عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائیگا،نیب آزاد ادارہ ہے ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بیٹے کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے رکھا ہوا ہے۔تمام قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ایم ایل ون پروجیکٹ منظور ہو گیا ہے،موجودہ حکومت کا سب بڑا پروجیکٹ یہی ہے،اسی سال ایم ایل ون پروجیکٹ پر کام شروع ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم، وزیراعظم، آرمی چیف اور اسد عمر کو مبارکباد دیتا ہوں،ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ نوے فیصد لیبر پاکستان سے ہو گی،ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبے سے روزگار ملے گا،یہ 1861 سے بنا ہوا ٹریک ہے جس پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سگنل سسٹم بھی آٹومیٹک ہو گا،حادثے سے پہلے ٹرین رک جایا کریگی۔ انہوں نے کہاکہ میرے 14 سال ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس کے لئے گزر گئے،راولپنڈی میں دو یونیورسٹیاں ہم نے بنا دی ہیں،کوشش کریں گے ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔

میں نے اپنی زندگی کا اصل حصہ اس منصوبے کو دیا،اگر منصوبے کا ایک ٹینڈر دیا گیا تو تین سال میں بھی منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے،اگر ٹینڈر دو تین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگ جائیں گے، چینی ایک جن قوم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کے نصیب میں لکھا تھا کہ وہ یہ ٹریک بنائے۔

ریلوے ٹریک 71 فیصد آبادی کے درمیان میں سے گزرتا ہے،اس ٹریک پر لوگ فٹبال کھیلتے، جنازے بھی پڑھتے تھے،پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ٹریک کرائے پر دیں گے جو اپنی ٹرین لانا چاہے لا سکتا ہے۔

Related Posts