رحیم یار خان میں جعلی سم کارڈز بنا کر مستحق افراد کی سرکاری امداد لوٹنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحیم یار خان میں جعلی سم کارڈز بنا کر مستحق افراد کی سرکاری امداد لوٹنے والا ملزم گرفتار
رحیم یار خان میں جعلی سم کارڈز بنا کر مستحق افراد کی سرکاری امداد لوٹنے والا ملزم گرفتار

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جعلی سم کارڈز بنا کر مستحق افراد کی سرکاری امداد لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سم کارڈز تیار کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، احساس پروگرام اور دیگر امدادی پیکیجز سے مستحق افراد کیلئے جاری کردہ رقوم لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم یعقوب جعلی انگوٹھوں کے نشانات پر سم کارڈ بنا کر مختلف امدادی پروگرامز سے مستحقین کے نام پر لوٹ مار کر رہا تھا جسے مخبر کی اطلاع پر رحیم یار خان کی تحصیل ترنڈہ محمد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم یعقوب کے قبضے سے 2 سم کارڈ ایکٹیویشن ڈیوائسز، ایک انٹرنیٹ ڈیوائس، 110 سے زائد مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز، 8 اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی کرنے والے گروپ  پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بیٹھ کر عالمی سطح پر عوام کو بے وقوف بنا کر کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آپریشن کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیوائسز ضبط کر لیں۔

مزید پڑھیں: کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی، ملزمان گرفتار 

Related Posts