راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

crackdown strat against SOP violators in Rawalpindi

راولپنڈی : انتظامیہ نے کورونا کے باعث جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ڈنڈا اٹھا لیا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیوں  کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کورونا وائرس وبا سے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی مہر غلام عباس نے راولپنڈی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 28 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں ۔

دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ،سماجی فاصلہ کم نہ رکھنے کے جرم میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف اٹھارہ ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔

سیکریٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس وبا سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے باعث قرنطینہ سینٹر بھیجنے جانیوالے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکارسراپاء احتجاج

پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کو بٹھانے کے لئے دی   گئی ہدایات کی خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Posts