کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاک بھارت مشترکہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے قیادت کیلئے عمران خان کو منتخب کیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کیساتھ فیس بک پر گفتگو کے دورا ن سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے پاک بھارت مشترکہ ٹیم بنائی جائے تو ٹیم بھارتی بلے بازوں اور پاکستانی باؤلرز پر مشتمل ہوگی۔
معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے باؤلرز کا اعلان کرتے ہوئے سابق اسپیڈاسٹار وسیم اکرم ، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کا انتخاب کیا جبکہ انہوں نے بھارت سے صرف انیل کمبلے کا انتخاب کیا۔
رمیز راجہ کی لائن اپ میں وریندر سہواگ اور سنیل گواسکر اوپنر بطور شامل تھے جبکہ موجودہ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو نمبر 3 پر بیٹنگ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:وسیم اکرم کا نوجوان فاسٹ باؤلرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ