سندھ میں کاروبار کھلتے ہی کراچی کے تاجروں پر قیامت ٹوٹ پڑی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروبار کھلتے ہی کراچی کے تاجروں کو نئی آفت نے گھیرلیا، لاکھوں روپے کا سامان تباہ، حکومت سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جب صبح سویرے تاجروں نے اپنی دکانوں اور گوداموں  کا تالا کھولا تو سخت اذیت میں اس وقت مبتلا ہو گئے جب انکے سامان کو بڑے بڑے چوہوں نے برباد کردیا ۔

دکانیں کھلتے ہی تاجروں کو بڑا جھٹکا سہنا پڑا ، پہلے ہی تاجر 45 روز سے بند کاروبار کے باعث مالی مشکلات کا شکار تھے اور جو کچھ ان کی دوکانوں اور گوداموں میں رکھا تھا وہ چوہوں نے برباد کر کے رکھ دیا ۔

زیادہ تر نقصان کپڑے کے تاجروں کو ہوا ہے۔ مسلسل ڈیڑھ ماہ سے بند دکانوں میں چوہے با آسانی اپنی کارروائی کرتے رہے۔ گارمنٹس کے بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ کم و بیش 60 سے 80 لاکھ کا نقصان ہوا ہوگا ۔

اس حوالے سے سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ جمیل احمد پراچہ نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تاجر دوہرے صدمے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ شہر بھر کی مختلف مارکیٹس کی سیکڑوں دکانوں میں چوہوں نے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک کھل کر کارروائی کی ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی نقصان کا حتمی تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے کل تک مکمل نقصان کا پتہ لگ جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی ،ملک بھر میں مارکیٹس کھل گئیں، کاروباری سرگرمیاں بحال

انہوں نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن حکومت نے لگایا تھا ، اس لیے وہ نقصان کا بھی ازالہ کرے اور پہلے سے پریشان حال تاجروں کو چوہوں سے نقصان پہنچنے کا ازالہ کیا جائے۔

Related Posts