عمران خان نے سیاسی انتقام کے لیے ایف آئی اے کواستعمال کیا،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پھرثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ جج کوبلیک میل کرکےلیاگیا، نوازشریف بے گناہ ہیں انہیں رہاکیاجائے۔

جج ویڈیواسکینڈل میں ملوث ملزمان کی بریت پربیان دیتے ہوئےمریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران صاحب آج آپ کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی،ثابت ہوگیا کہ آپ نے اپنے سیاسی انتقام کے لئے ایف آئی اے کو استعمال کیا۔

ان کاکہناتھا کہ عمران صاحب آپ کا رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، سلمان رفیق سمیت دیگر سیاسی اسیران کے خلاف جھوٹ بھی آخر بے نقاب ہوکر رہے گا۔ آپ مزید کسی جھوٹ، جھوٹے مقدمے اور جعلی جذباتی مکالموں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور جھوٹ دن کی روشنی کی طرح قوم کے سامنے آچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جج ویڈیواسکینڈل کیس میں 3 ملزمان عدم شواہدکی بناپربری کردیےگئے

واضح رہے کہ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں اسلام آبادکی مقامی عدالت نےعدم شواہدکی بناپرتینوں ملزمان کوبری کرنےکاحکم دیاتھااوران کے نام مقدمےسےخارج کردیےتھے۔

Related Posts