پاکستان ،چین اورافغانستان کےدرمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتے کواسلام میں ہوں گے ،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ افغانستان کی جانب سے افغان وزیرخارجہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گےان کی جگہ افغان مشیرقومی سلامتی حمداللہ محب افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔ افغان وفد کی قیادت پہلے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کرنا تھی۔
یادرہے کہ چینی وزیرخارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کے پیش نظر عین موقع پر بھارتی دورہ منسوخ کردیا