چینی وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کے پیش نظر عین موقع پر بھارتی دورہ منسوخ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیرخارجہ نے عین موقع پر بھارتی دورہ منسوخ کردیا
چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین مظالم کے پیش نظر احتجاجاً بھارتی دورہ منسوخ کردیاتاہم وہ ہفتے کے روزپاکستان آئیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے مقبوضہ کشمیر میں جاری  بدترین مظالم کے پیش نظر احتجاجاً بھارتی دورہ منسوخ کردیاتاہم وہ ہفتے کے روزپاکستان آئیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول سےنئی دہلی میں ملاقات ہونی تھی جس میں سرحدی تنازع پر بات چیت ہونی تھی ،تاہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پرانہوں نے اپنادورہ ملتوی کردیا۔چینی وزیرخارجہ کے دورہ ملتوی کرنے سے رواں سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کےدرمیان طے شدہ ملاقات بھی کھٹائی میں پڑگئی۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ رواں ہفتے اسلام آبادپہنچ رہے ہیں جہاں وہ چین ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل یورپی یونین، برطانیہ اور او آئی سی نےبھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

Related Posts