کورونا وائرس سے مزید 74 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 74 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی
کورونا وائرس سے مزید 74 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 3 ہزار 53 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 89 ہزار 75 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 7 ہزار375    افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 45 ہزار130   افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 67ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک ہسپتال کی تصاویر شیئر کیں جن میں کورونا وائرس کیلئے آئسولیشن وارڈ کی حالتِ زار دکھائی گئی۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کی سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید

Related Posts