ملک کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ادارے باؤنڈلیس ٹیکنالوجیز نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بیسٹ اے آئی مارکیٹنگ ایجنسی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی 20ویں کنزیومر چوائس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ادارے کو مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید تشہیری حکمتِ عملی اور ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کرنے پر کنزیومر آئیکون ایوارڈ پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ادارے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد حسین نے یہ ٹرافی وصول کی۔
اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز کاروباری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، تخلیقی مارکیٹنگ حل فراہم کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے انہیں ترقی دلانے کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
صنعتی حلقوں کے نزدیک مقامی سطح پر اے آئی بیسڈ مارکیٹنگ اداروں کی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل انڈسٹری عالمی معیار کے جدید رجحانات کو تیزی سے اپنا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








