سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ! بین الاقوامی صرافہ بازار کے نرخ سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم قیمتی دھات کی قیمتیں گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہیں۔

عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.04 فیصد کے معمولی اضافے کے بعد 3,722.84 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سیشن کے دوران سونا مزید گر کر 3,693.13 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا جو ستمبر 2025 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچر کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 3,723.90 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 45.14 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم 1,370.60 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا تاہم پیلیڈیم کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 952.15 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

Related Posts