سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ! پانچویں روز بھی بھاؤ نیچے؛ جانیں تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ٹیک جوس)

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ پانچویں روز بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا مزید 700 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 14 نومبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 600 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 124 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 343 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

Related Posts