سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشاور پولیس نے ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران شراب نوشی اور اس کی تشہیر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق تھانہ گلبہار کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عباس عرف سونو کو حراست میں لیا جو ٹک ٹاک پر لائیو نشریات کے دوران مبینہ طور پر شراب نوشی اور نازیبا حرکات میں ملوث تھا۔
سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن !!
تھانہ گلبہار پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک لائیو کے دوران شراب نوشی اور اس کی تشہیر کرنے والے ملزم عباس عرف سونو کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے شراب کی ایک بوتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ ملزم کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) November 11, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد ہوئی جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
کیپیٹل سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی بروقت عمل میں لائی گئی جبکہ اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں اور ان کی تشہیر میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








