بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں! شادی سے گھبرانا نہیں ہے، پاپ لیو کا نوجوان نسل کو پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جنوبی امریکا کے دورے پر موجود پوپ لیو نے اپنے دورے کے دوسرے روز نوجوان نسل کو شادی کے مقدس بندھن میں بندھنے اور اپنے گھرانے کی بنیاد رکھنے کی پرزور ترغیب دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاطینی امریکا کا یہ خطہ اس وقت آبادی کی شرح میں نمایاں کمی کے بحران سے دوچار ہے۔ ایک وقت تھا جب لاطینی امریکا دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک خطہ مانا جاتا تھا جہاں 1950 کی دہائی میں فی خاتون بچوں کی اوسط شرح 6 تک تھی جو کہ اب تشویشناک حد تک کم ہو کر محض 1.8 پر آ گئی ہے۔

یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں واقع ایک بڑے اسٹیڈیم میں منعقدہ پرہجوم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو ہمت سے کام لینا چاہیے آگے بڑھیں، شادی کے رشتوں میں جڑیں اور مستقل عزم کے ساتھ اپنے خاندان کی بنیاد رکھیں۔ ہمیشہ کے ساتھ کا عہد کرنے سے کبھی خوفزدہ نہ ہوں۔

اس سے قبل یوروگوئے کی کیتھولک یونیورسٹی میں طلبہ اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کو سخت ہدایت کی کہ وہ ٹیکنالوجی اور الگورتھم کو ترجیح دینے کے بجائے ہمیشہ انسان اور انسانی اقدار کو مقدم رکھیں۔

Related Posts