ازدواجی زندگی میں مسائل! پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے ازدواجی تعلق ختم کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ازدواجی زندگی میں متعدد مسائل پیدا ہوچکے ہیں اور اب وہ مزید اس رشتے کو برقرار نہیں رکھنا چاہتیں۔

اطلاعات کے مطابق صنم جاوید نے اپنی وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے عدالت میں خلع کی درخواست جمع کروائی ہے۔

PTI's Sanam Javed's judicial remand extended till Nov 20 - Pakistan Today

Sanam Javaid Khan PTI Husband, Family

Sanam Javed walks free as IHC declares her arrest 'illegal' - Pakistan - DAWN.COM

بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بھی درخواست دائر کیے جانے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صنم جاوید کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے، اس لیے ان کی نجی زندگی اور رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے صحافیوں، الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات، ذاتی تبصروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں تاکہ معاملے کی حساسیت اور صنم جاوید کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب درخواست دائر ہونے کے بعد فیملی کورٹ کی جانب سے ابتدائی نوٹس جاری کیے جانے کی اطلاع ہے، جبکہ فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاحال صنم جاوید کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تفصیلی عوامی بیان سامنے نہیں آیا۔

Sanam Javed Along With Her Family taking protection in KPK House Islamabad!

Related Posts