پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز ہفتہ 7 نومبر 2026 کو سونے کی قدر مستحکم رہی تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی تولہ چاندی 10 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 668 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 8 روپے کمی سے 4 ہزار 859 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 4 ہزار 66 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے تاہم چاندی کی قدر میں صفر اعشاریہ صفر ایک صفر فیصد کمی سے 51 اعشاریہ 90 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








