پاکستان کا تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز! تازہ رپورٹ میں اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 55.29فیصد اضافہ
ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 55.29فیصد اضافہ

پاکستان کے تجارتی خسارے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران تقریباً 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے اکتوبر 2026 تک مجموعی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 12 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر خسارے میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات کا مجموعی حجم 11.33 ارب ڈالر رہا جبکہ درآمدات 25.96 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ اس عرصے میں برآمدات میں 8.52 فیصد اور درآمدات میں 12.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں تجارتی عدم توازن مزید بڑھ گیا۔

اکتوبر میں بھی تجارتی خسارے میں اضافہ

ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران برآمدات 2.84 فیصد اضافے کے بعد 2.92 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 5.72 فیصد بڑھ کر 6.80 ارب ڈالر ہوگئیں۔

اسی عرصے میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 10.30 فیصد اضافے کے ساتھ 3.87 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں بھی تجارتی خسارے میں 19.70 فیصد اضافہ ہوا۔

معاشی اصطلاح میں تجارتی خسارہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی ملک کی درآمدات کی مجموعی مالیت اس کی برآمدات سے زیادہ ہوجائے۔ مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ ملکی زرمبادلہ پر دباؤ بڑھانے اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Posts