پہلے تیل سستا، پھر مہنگا! عالمی منڈی میں قیمتوں کی آنکھ مچولی، آخر ماجرا کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گیس
(فوٹو: آن لائن)

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر اوپر دھکیل دیا۔ برینٹ خام تیل 109 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بدھ کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 85 سینٹ اضافے کے بعد 109.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو گزشتہ بندش کے مقابلے میں 0.78 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 76 سینٹ بڑھ کر 98.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس میں 0.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کے سودے 76 سینٹ یا 0.69 فیصد کمی کے بعد 108.79 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے تاہم کاروباری سیشن کے دوران برینٹ کی قیمت 111.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نومبر کے سودے جن کی مدت منگل کو ختم ہوگئی، 1.87 ڈالر یا 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 101.79 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات اور سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Related Posts