صوبائی محکمہ صحت انسداد پولیو میں ناکام؟ خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 2 نئے کیسز

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ایس ای او سی کا اعلان
سندھ میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ایس ای او سی کا اعلان

کراچی ضلع شرقی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اس نئے واقعے کے ساتھ ہی رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سامنے آنے والے ان 7 کیسز میں سے 5 کا تعلق خیبر پختونخوا جبکہ 2 کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024ء میں رپورٹ ہوا تھا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم وقت پر ویکسین کے قطرے پلا کر بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیشنل ای او سی نے آئندہ ماہ ملک گیر سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسدادِ پولیو کی یہ قومی مہم رواں سال 2 سے 8 نومبر 2026 تک منعقد کی جائے گی۔

انسادا پولیو مہم کے دوران کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک بھر کے 97 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جس کا بنیادی ہدف 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

حکام اور ماہرینِ صحت نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات (رُٹین امیونائزیشن) کا کورس بھی بروقت مکمل کروانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ آنے والی نسل کو اس مستقل معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Related Posts