پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر 19 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے رہی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 234 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 165 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت 59 سینٹ بڑھ کر 57.56 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








