ٹائیگر شیروف پر گولیوں کی برسات کیوں کی؟ قاتلانہ حملے کی مکمل تفصیل جانیں یہاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر شیروف کو اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Explainer: Who is Lawrence Bishnoi, at centre of spat between India and Canada? | Reuters

رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر تین سے چار گولیاں چلائیں۔ اداکار اس حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کے ڈرائیور فردوس کے بائیں ہاتھ پر گولی لگی جبکہ قریب موجود ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف اپنی گاڑی میں ایک ذاتی کام مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے کہ راستے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں جن میں فائرنگ کے بعد لوگوں کو چیختے اور حملہ آوروں کو فرار ہوتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ممبئی ویسٹ زون 2 کے ڈپٹی کمشنر پولیس موہت گرگ نے بتایا کہ ٹائیگر شروف حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی گولی نہیں لگی۔

پولیس افسر کے مطابق، واقعہ شام تقریباً سات بجے پیش آیا۔ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ اداکار کسی ذاتی کام کے سلسلے میں وہاں آئے تھے اور واپسی کے وقت ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کی تحقیقات، متعدد ٹیمیں تشکیل

موہت گرگ کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ فرانزک ماہرین نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 پولیس ٹیمیں اس معاملے پر کام کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی تاہم پولیس افسر نے فائر کیے گئے گولیوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا۔

خبر رساں ادارے انڈو ایشین نیوز سروس (آئی اے این ایس) کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے فرار کے راستے کا سراغ لگانے کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ سینئر پولیس افسران نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا۔

ایکناتھ شندے کی ٹائیگر شروف اور جیکی شروف سے ملاقات

واقعے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اداکار ٹائیگر شیروف اور ان کے والد، معروف اداکار جیکی شیروف سے ملاقات کی۔

Tiger Shroff car firing First photos show injured actor with bandaged arm as Maharashtra Deputy CM Eknath Shinde meets him

شندے نے بتایا کہ انہوں نے دونوں سے بات کی ہے اور ٹائیگر شروف کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق حکومت معروف شخصیات کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گی اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جو بھی کسی کو خوف زدہ کرنے یا دھمکانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پولیس اور حکومت کارروائی کریں گے۔

کانگریس رہنما سچن ساونت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ممبئی میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں بابا صدیقی کے قتل، سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ اور دیگر اداکاروں و فلم پروڈیوسروں کو ملنے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست میں قانون کی حکمرانی پر سوال اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹائیگر شروف پہلے بھی مبینہ دھمکیوں کی زد میں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف کو اس سے قبل بھی مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں مل چکی ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا تھا۔

Related Posts