عالمی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے، چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کے نئے نرخ سامنے آگئے۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد بڑھ کر 4,175.60 ڈالر فی ٹرائے اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے بعد 4,196.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ یہ قیمتیں پیر کو 02:59 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کی گئیں۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 57.54 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1,642.29 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 1,129.13 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








