ملک بھر میں پاسپورٹ کے حصول اور تیاری کے نظام میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیسوں کا تعین پاسپورٹ کی مدت (معیاد)، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کی نوعیت (نارمل یا ارجنٹ) کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس کتنی ہوگی؟
پانچ سال کی مدت کے لیے ای پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
36 صفحات، نارمل کیٹیگری: 9,000 روپے
72 صفحات، نارمل کیٹیگری: 16,500 روپے
36 صفحات، ارجنٹ کیٹیگری: 15,000 روپے
72 صفحات، ارجنٹ کیٹیگری: 27,000 روپے
10 سالہ ای پاسپورٹ کے نرخ
دس سال کی مدت کے لیے ای پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کو درج ذیل فیس ادا کرنا ہوگی:
36 صفحات، نارمل کیٹیگری: 13,500 روپے
72 صفحات، نارمل کیٹیگری: 24,750 روپے
36 صفحات، ارجنٹ کیٹیگری: 22,500 روپے
72 صفحات، ارجنٹ کیٹیگری: 40,500 روپے
درخواست دینے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھیں؟
شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ای پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرواتے وقت اپنی ضروریات کے مطابق مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کیٹیگری کا انتخاب کریں۔ ارجنٹ کیٹیگری میں فیس زیادہ ہے جبکہ نارمل پراسیسنگ کے لیے نسبتاً کم رقم ادا کرنا ہوگی۔
درخواست دینے سے قبل متعلقہ پاسپورٹ دفتر یا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سرکاری ذرائع سے فیسوں اور اطلاق کی تاریخ کی تصدیق کرنا بھی ضروری ہے تاکہ ادائیگی کے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








