پشاور سانحہ؛ ہلاکتیں 30 تک جا پہنچی! بچوں سمیت درجنوں زخمی، اسکول مالک گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر سمیت 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی چھت گرنے کے باعث متعدد بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

May be an image of one or more people and text

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 28 لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ 2 لاشیں نصیراللہ بابر میموریل اسپتال پہنچائی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

May be an image of car, ambulance, van and text

دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان کے مطابق نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

May be an image of one or more people and text

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کا شکار اسکول کی عمارت تین منزلہ تھی۔ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور چھت گرنے کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

May be an image of one or more people and text

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا ملبہ ہٹانے کا عمل جاری رہا جبکہ ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

May be an image of one or more people and text

May be an image of one or more people

May be an image of one or more people and text

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Posts