عوام کو ریلیف نہیں دیں گے؟ عالمی منڈی میں تیل سستا، شہباز حکومت نے ڈیزل مہنگا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شہباز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل 13 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی قیمت 398 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کی صورتِ حال اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کیا گیا ہے، جن میں پلَیٹس (Platts) کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، پریمیم اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے اسے 398 روپے 30 پیسے کردیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے 396 روپے 24 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

Related Posts