سندھ میں ناپسند، خیبرپختونخوا میں قابلِ قبول؟ مراد علی شاہ کا گورنر راج پر بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف
ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دوٹوک مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں دہشتگردی کے ناسور کے خلاف اپنا موقف واضح کرے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی مشروط حمایت کا بھی اعلان کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں گورنر راج کی حامی تو نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کو اب سنجیدگی سے یہ سوچنا ہوگا کہ ایسے وقت میں جب پورا ملک دہشت گردی کی لہر کی زد میں ہے، ان کی سیاست ملک کو کس خطرناک سمت کی طرف لے جا رہی ہے۔

انہوں نے آئینی نکتہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اعتبار سے گورنر راج کو پسندیدہ قدم قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن آئین اور قانون کے دائرے میں یہ کسی بھی طرح کوئی غیر آئینی یا غلط اقدام نہیں ہے۔

Related Posts