مشتری ہوشیار باش! 8 اکتوبر کومسلسل 10 گھنٹے بجلی بند رہے گی، کے الیکٹرک کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 8 اکتوبر 2026 کو مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق شہر کے مختلف فیڈرز پر مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے کے قریب شروع ہوگی جبکہ کچھ مقامات پر بجلی کی سپلائی رات 11 بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق 7-A آر ایم یو سے بجلی کی فراہمی صبح 9:30 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی، جبکہ البرج، الغوری اور علی بروہی گوٹھ آر ایم یو سے بجلی صبح 8:59 بجے سے شام 5:59 بجے تک معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح بابا ولایت، بلال کوچ، کراچی اسکالر آر ایم یو، کاوش کراؤن سمیت دیگر فیڈرز پر بھی مرمتی کام کے دوران مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

پاک شو اور سلیم انڈسٹریز آر ایم یو کے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے رات 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گلوب ٹیکسٹائل فیڈر سے بجلی صبح 11:30 بجے سے رات 9:30 بجے تک معطل رہنے کا شیڈول ہے۔

دوسری جانب چشتیہ فلور اور جیوانی ٹریڈرز آر ایم یو کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 10:59 بجے سے رات 8:59 بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق خُرکھیرا آر ایم یو، پوسٹ آفس سوسائٹی، ویلز ایریا اور انٹرنیشنل جم سمیت دیگر علاقوں میں بھی مینٹیننس سرگرمیوں کے باعث بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند کی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے شیڈول کے مطابق بجلی کی بندش کے اوقات علاقے اور متعلقہ فیڈر کے لحاظ سے مختلف ہیں اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے مقررہ وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔

Related Posts