بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل نِدھی تیواری 30 برس کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
نِدھی کے فیس بک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر 16 لاکھ کے قریب فالوورز تھے اور وہ وِنْدھیا خطے کی ایک مقبول ترین ڈیجیٹل شخصیت تھیں۔
انہوں نے سال 2024 میں مس پریٹی انڈیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا جبکہ وہ شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا میں نمایاں مقام بنانے کی خواہشمند تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی سے قبل نِدھی کی فون پر کسی سے طویل گفتگو ہوئی تھی۔ پولیس نے موبائل کالز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس دلخراش واقعے کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
نوجوان ماڈل کی اچانک موت پر ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








