کراچی والے خبردار! کل صبح 10 سے رات 10 بجے تک بجلی کی بندش، کے الیکٹرک کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

 کے الیکٹرک نے 30 ستمبر 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بجلی کی فراہمی مینٹیننس کے کام کے باعث مختلف فیڈرز سے منسلک علاقوں میں مختلف اوقات کے لیے معطل رہے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق علی بروہی گوٹھ آر ایم یو میں صبح 11 بج کر 29 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک بجلی بند رہنے کا امکان ہے جبکہ الائنس آرکیڈ میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اٹلس بیٹری کے علاقے میں صبح 9 بج کر 59 منٹ سے رات 10 بج کر 59 منٹ تک بجلی کی بندش متوقع ہے۔

اسی طرح ایسٹرن فلم کے لیے بجلی کی بندش کا دورانیہ صبح 10 بج کر 30 منٹ سے رات 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ کے ڈی اے ٹی پی 03 پر صبح 10 بج کر 29 منٹ سے رات 10 بجے تک، جبکہ کھاس ٹریڈرز کے فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 9 بج کر 59 منٹ سے رات 8 بج کر 59 منٹ تک بجلی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کے شیڈول میں مغل اعظم، مرتضیٰ کمرشل، نیوکلیئس ہاؤس، پاک فاؤنڈری، پاک سائنٹیفک سوسائٹی، ریلوے مارشلنگ یارڈ، سیکٹر 21، سلور ٹاؤن، زہور کونسلر، ضیاء کالونی اور ضیاء الدین اسپتال سمیت دیگر فیڈرز بھی شامل ہیں۔

بجلی کی بندش کا دورانیہ ہر فیڈر کے لیے الگ مقرر کیا گیا ہے اس لیے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل ہوسکتی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا کام مکمل ہونے کے بعد متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے متعلقہ فیڈر کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔

Related Posts