بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ علیمہ خان کے بعد اب ان کی دیگر دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حکومت کی جانب سے نظربند کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیس کی باضابطہ سفارش پر دونوں رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے جن پر عمل کرتے ہوئے انہیں ایم پی او (میسٹینیس پاور آرڈیننس) کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں بہنوں کو سخت سکیورٹی حصار میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اگلے ایک ماہ تک نظر بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی تیسری بہن علیمہ خان کو بھی اسی نوعیت کے احکامات کے تحت حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا جس کے بعد اب تک عمران خان کی تینوں بہنیں جیل منتقل کی جا چکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








