وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال انتہائی حسّاس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں اور یہ 132 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو رہی ہیں۔
علی پرویز ملک نے واضع کیا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے اس دباؤ کی وجہ سے اگر سپلائی چین متاثر ہوتی ہے اور قلت پیدا ہوتی ہے تو خدشہ ہے کہ پیٹرول شاید ایک ہزار روپے میں بھی دستیاب نہ ہو سکے۔
انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محض تنقید کرنا یا سڑکوں پر احتجاج کرنا آسان ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ احتجاجی سیاست کے ساتھ ساتھ قومی مسائل کا عملی حل بھیپیش کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








