دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی! خام تیل کی فی بیرل قیمت 101 ڈالر سے تجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی اہم نفسیاتی حد سے تجاوز کر گئی۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران و امریکا کے درمیان تنازع کے باعث تیل کی عالمی رسد متاثر ہونے کے خدشات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

کاروباری سرگرمیوں کے ابتدائی مرحلے میں برینٹ کروڈ کے نرخ 0.1 فیصد اضافے کے بعد 101.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 96.55 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے اور تنازع وسیع ہوتا ہے تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کو مزید دھچکا لگ سکتا ہے۔ پہلے ہی مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث عالمی مارکیٹ کو طلب پوری کرنے اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts