پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ نظر نہ آنے کی وجوہات اور آسان حل

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی صورت میں مسئلے کے حل کا طریقہ بتا دیا۔

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ (Proof of Life Certificate) کا ریکارڈ نہ آنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں پنشن فراہم کرنے والے ادارے کا نادرا کے ساتھ معاہدہ نہ ہونا، پنشنر کا ریکارڈ رجسٹرڈ نہ ہونا یا ڈیٹا فراہمی میں غلطی شامل ہے۔

نادرا نے وضاحت کی ہے کہ ایسی صورتحال میں پنشنرز اپنے متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں اور معلوم کریں کہ نادرا کے پاس پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے رجسٹرڈ پنشنرز کے ریکارڈ میں ان کا اندراج کیوں موجود نہیں۔

ممکنہ وجوہات:

  • پنشن فراہم کرنے والے ادارے کا نادرا کے ساتھ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سروس کا معاہدہ نہ ہونا۔
  • متعلقہ ادارے کی جانب سے پنشنر کا نام نادرا کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ نہ کرنا۔
  • پنشنرز کا ڈیٹا فراہم کرتے وقت متعلقہ ادارے کی جانب سے غلطی کا ہونا۔

حل کا طریقہ:

  • پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں۔
  • اپنے ریکارڈ اور اندراج کی تصدیق کروائیں۔
  • اگر کوئی غلطی موجود ہو تو متعلقہ ادارے سے ریکارڈ درست کروائیں۔

Related Posts